کراچی: چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے حیدرآباد کا دورہ کرنے کی درخواست کردی۔
چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ ہوا جس میں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے حیدرآباد کا دورہ کرنے کی درخواست کردی۔
چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم حیدرآباد سانحہ میں شہید و زخمی ہونے والوں کی داد رسی کے لئے حیدرآباد کا دورہ کریں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ واقعہ میں شہید و زخمی ہونے والوں کی تعزیت و عیادت کے ساتھ ان کے لئے معاوضے کا اعلان بھی کیا جائے۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم سے کراچی کے حالات اور اسٹریٹ کرائم کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں شہر کے قابل نوجوانوں کو بلا اشتعال قتل کیا جارہا ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ کو فوری کراچی بھیجیں جب کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جلد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔



















