Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ کردیا

حکومت نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں تقریباً ایک روپے 90 پیسے اضافہ کیا ہے۔

نیپراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں