Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی جانے والی ٹرین سے خاتون پراسرار طور پر گر کر جاں بحق

جامشورو سے کراچی جانے والی ٹرین سے خاتون پراسرار طور پر گر کر جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے بتایا کہ خاتون کوٹری اسٹیشن کے قریب شالیمار ایکسپریس سے گر گئی، خاتون کی شناخت پروین زوجہ محمد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون بہاولپور شہر کی رہائشی بتائی جاتی ہیں، میت کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹری منتقل کردیا گیا ہے۔

ریلوے پولیس کے مطابق خاتون کی چلتی ٹرین سے گرنے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں