Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کل سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی آن لائن پیش ہوں گے، بیرسٹر گوہر

 بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی آن لائن پیش ہوں گے، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔ 

اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا مجھے رؤف حسن، عمرایوب کونوٹس ہوا ہے، اس پربات نہیں کروں گا۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ میں نے تقریباًایک گھنٹہ سوالات کےجوابات دیے، ایف آئی اے دوبارہ بلائے گا توبھی آئیں گے، جو پارٹی سیٹیں جیتیں میندیٹ ملنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کامینڈیٹ چوری نہیں ہونا چاہیے، حمدود الرحمان رپورٹ ڈی کلاسیفائیڈہوگئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ کل سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی آن لائن پیش ہوں گے، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کہا ابھی تک اجازت نہیں، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں