Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

توہین عدالت کیس میں معافی کی درخوات مسترد ہونے پر مصطفیٰ کمال کا بیان

اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں معافی کی درخوات مسترد ہونے پر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عدلیہ سے بلا مشروط معافی مانگ لی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ توجہ دلانے کے لیے سپریم کورٹ میں ایپلنٹ بینچ فکس ہونا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف 16 بینجز نے اسٹے لیا ہے، میں نے اپنی پریس کانفرنس میں اسی جانب توجہ دلائی تھی۔

مصطفٰی کمال کہتے ہیں کہ بھٹو صاحب نے آئین میں لکھوایا تھا کہ ہم سود کو جلد ختم کردیں گے،ججزصاحب نے قرآن کے حوالے سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سود کھانے والے اللہ اور رسول ﷺ سے جنگ لڑرہے ہیں، پریس کانفرنس سے پہلے یہ بات اسمبلی میں بھی کی تھی جب کہ سود سے متعلق جو بات اسمبلی میں کی وہی آج بھی کی۔

مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ عدالت میں چیف جسٹس سے اچھے ماحول میں بات ہوئی ہے تاہم عدلیہ سے بلا مشروط معافی مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے پر تمام ٹی وی چیلنز کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ خبریں