Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی فہرست تیار، شکنجہ سخت

بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی فہرست تیارکر لی گئی۔

اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی اوردیگررہنماؤں کےخلاف مقدمات کی فہرست تیارکر لی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کوضمانت نہ ہونے والے مقدمات میں گرفتارکرنے کی تیاریاں شروع، اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 42 مقدمات، 19 میں ضمانت نہیں لی گئی۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ شاہ محمود نے 16 میں سے 3 کیسزمیں ضمانت نہیں لی، حماد اظہر کیخلاف 3 مقدمات، کسی میں بھی ضمانت نہیں لی، ایک میں عدالتی مفرورہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مراد سعید بھی ایک مقدمے میں مفرورہے، 8 مقدمات میں سے 2 میں ضمانت نہیں لی، اسدعمر بھی 3 مقدمات میں پولیس کومطلوب ہیں، 21 کیسزہیں۔

پولیس کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف تھانوں میں درج 18 مقدمات میں وزیراعلیٰ کے پی ملزم نامزد ہیں، علی امین گنڈا پورکو 2 کےعلاوہ دیگرتمام مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصرنے 4 اورعلی نوازاعوان نے 5 کیسزمیں ضمانت نہیں کرائی۔

متعلقہ خبریں