Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں اسکول،کالجز اور اسپتال میں ڈرگ سپلائی کرنے والوں سے متعلق بڑا انکشاف

کراچی میں اسکول، کالجز اور اسپتال میں ڈرگ سپلائی کرنے والوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

کراچی میں سب سے بڑی ڈرگ سرغنہ لاہورکی پنکی نکلی، پولیس کا کہنا ہے کہ پنکی کااصل نام انمول جبکہ قصورکی رہائشی ہے۔ پنکی گروپ خواتین کومنشیات سپلائی میں استعمال کرتی ہے۔

پولیس کے مطابق مسافربس کے ذریعے منشیات خواتین پرس میں رکھ کرلاتی ہیں، رائیڈرزبھی ڈرگ سیل میں ملوث پائے گئے، بائیک رائیڈرز کے ذریعےمنشیات کے پارسل بھیجے جاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کومنشیات سے حاصل رقم آن لائن موصول ہوتی ہے، پارٹیزمیں خواتین کوڈھال بنا کرڈرگ فروخت کروائی جاتی ہیں، پنکی کابھائی، 2خواتین اورنثارخٹک گروپ گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ پنکی کی گرفتاری تاحال نہیں ہوسکی، پنکی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتارملزمان کے قبضے سے آئس اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں