Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کی تردید

وفاقی حکومت  نے بانی پی ٹی آئی  کو قید تنہائی میں  رکھنے کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم سےمتعلق حکومتی اپیلوں پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔

جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی  کو وکلاء تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید  کرتے ہوئے  اضافی  دستاویزات عدالت میں جمع کروادیں جس میں بانی پی ٹی آئی  کی جیل میں وکلاء سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

حکومت نے  بانی پی ٹی آئی کے قید تنہائی میں ہونے کا موقف بھی غلط  قرار دیتے ہوئے ان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔

وفاقی حکومت نے اپنے  موقف میں کہا کہ  بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں وکلاء رسائی نہ دینے کا موقف اپنایا ۔عدالت مناسب سمجھے تو بانی پی ٹی آئی  کے بیان اور حقیقت کو جانچنے  کے لیے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے ۔

حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق  بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں ،ائیر کولر ،ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں