Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حیدرآبادمیں دن دھاڑے مسلح کار سواروں نے نوجوان کو اغوا کرلیا

حیدرآباد میں دن دھاڑے مسلح کار سواروں نے نوجوان کو اغوا کرلیا۔ بول نیوزکو نوجوان کہ اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔

امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہونے لگی، حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں دن دھاڑے مسلح کار سواروں نے نوجوان کو اغوا کرلیا۔

24 سالہ سمیرکو نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے نکلنے پر اغوا کرلیا، بول نیوزکو نوجوان کہ اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔

چند گھنٹے قبل اغوا کی واردات پر تاحال لطیف آباد بی سیکشن پولیس نوجوان کو بازیاب کروانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمیر موٹرساٸیکل پر گھر سے روانہ ہوا تو چند قدم پر کار سواروں نے روک لیا۔ آلٹو کار سواروں کو چکما دے کر بھاگنے کی کوشش پر مسلح افراد نے گھیر لیا۔

نوجوان کو اسلحہ کہ زور پر کار میں بیٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگٸے۔

نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے واقعہ ہوا ہے ہم پولیس سے رابطے میں ہیں، بیٹا کاروبار میں ساتھ ہاتھ بٹا رہا تھا پولیس کو رپورٹ کی گٸی ہے سی سی ٹی وی وڈیوز دی ہیں۔

متعلقہ خبریں