Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنی اتحاد کونسل کے رکن ملک عامرڈوگر نے اعظم نذیرتارڑ کو آڑےہاتھوں لےلیا

سنی اتحاد کونسل کے رکن ملک عامر ڈوگر نے وفاقی وزیرپارلیمانی اموراعظم نذیر تارڑ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ملک عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ کیا یہ پارلیمان کی عزت ہے کہ حال ہی میں2 آرڈیننس لائے گئے، کل تک یہی وزیرقانون تھے جو نیب ریمانڈ کی مخالفت کرتےتھے۔

ملک عامرڈوگرنے کہا کہ کل تک یہ کہتے تھے کہ قتل کا ریمانڈ 14 روزکیوں ہے، اب 14 روز کے بجائے 40 روز کا ریمانڈ کیوں کر دیا گیا۔

رکن سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ فارم 47 والوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، 2017 کے الیکشن ایکٹ میں جونیب ترمیم تھی وہی لائی گئی۔

دوسری جانب وزیرپارلیمانی اموراعظم نذیرکا کہنا ہے کہ اگریہ ثابت نہ ہوتووزارت سے استعفیٰ دے دوں گا، یہ آرڈیننس ایوان میں آئیں گے تو تبدیل کردیں۔

اعظم نذیرتارڑنے کہا کہ قیدی نمبر804 تو90 روزکے ریمانڈ کی بات کررہا ہے، اپوزیشن 14 دن کی بات کیوں کررہی ہے؟

متعلقہ خبریں