مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں پابندیاں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں، مقامی لوگوں کے مسائل اورمشکلات کی بنیاد پراحتجاج کیا۔
سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ 8 ماہ سے چمن باڈرپرہزاروں لوگ دھرنا دیے ہوئے ہیں، مقامی لوگوں کے مسائل اورمشکلات کی بنیاد پراحتجاج کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت گلی کوچوں میں جنگ ہورہی ہے، ان لوگوں سے پاسپورٹ اورویزے کی باتیں کی جارہی ہیں، قبائلی علاقوں میں پابندیاں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں۔
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہم انتہائی غیرذمہ دارانہ اندازمیں خود کو پیش کررہے ہیں، اسپیکرکی سربراہی میں اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے، پارلیمانی کمیٹی جاکرصورتحال کاجائزہ لے۔
مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ صورتحال پرایوان کواعتماد میں لیں۔



















