کمیونی کیشن سیٹلایٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ایم ایم ون 5 جون کو زمین کے مدارمیں پہنچا، ایم ایم ون 30 مئی کوسپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا۔
ترجمان سپارکوکے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون زمین سے 38،786 کلومیٹرکی بلندی پرموجود ہے، 5 ٹن وزنی پاک سیٹ ایم ایم1 مواصلات کے آلات سے لیس ہے۔
ترجمان سپارکوکا کہنا ہے کہ سیٹلایٹ سے تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت میسرآسکے گی، مدارمیں پہنچنے کے بعد سٹلائٹ کے سولرپینل استعمال ہونا شروع ہوگئے۔
مدارمیں سیٹلایٹ کی صحت جانچنے کیلئے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔



















