Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے غیر مستقل رکن بننے کے لیے ووٹنگ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں ہوئی۔

پاکستان کی غیر مستقل رکنیت کیلئے 182 ملکوں نے حمایت کی، پاکستان 2025 سے 2026 کیلئے رکن منتخب ہوا ہے، پاکستان سے پہلے ایشیا پیسفک گروپ کی نشست جاپان کے پاس تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو 2026-2025 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کو آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انتخابات میں زبردست حمایت حاصل ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے انتخاب پر قوم کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونا امن و سلامتی کے لیے قوم کے عزم کا ثبوت ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی پاکستان کا سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں