لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف پارٹی کو فعال بنانے کے لیے متحرک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف مسلم لیگ ن کے ارکان سینیٹ سے آج خطاب کریں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سمیت مسلم لیگ ن کے سینیٹرز مری میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی سینیٹرز کی نوازشریف سے ملاقات ساڑھے چار بجے ہوگی جب کہ نوازشریف بعض لیگی ارکان سینیٹ سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ لیگی سینیٹرز نوازشریف کو پارٹی کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کریں گے جب کہ نوازشریف پارٹی کو فعال بنانے اور سیاسی بیانیہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔



















