Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مولانا فضل الرحمن سے اسد قیصر کا ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن اور تحریک انصاف کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی، ملاقات آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہوگی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور جے یو آئی ف سے اتحاد پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اٹھائے تحفظات اور گارنٹی بابت تحریک انصاف آگاہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے اتحاد سے متعلق گارنٹی بھی مانگی تھی، ماضی میں ایک دوسرے پر لگائے الزامات پر وضاحت بھی مانگی گئی تھی۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کی 3 تین ارکان پر مشتمل کمیٹی کے نام دیے جائیں گے،  کمیٹی جے یو آئی اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد کے نکات طے کرے گی۔

متعلقہ خبریں