وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک ہزار طلبا کو تربیت کے لیے چین کی یونیورسٹی بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شی آن میں یانکلنگ ایگریکلچرٹیکنالوجی اینڈ ڈیمانسٹریشن بیس کے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک ہزارطلبا کوتربیت کےلیے چین کی یونیورسٹی بھیجا جائے گا، پاکستانی طلبا قریبی تعلقات میں پل کا کردار ادا کرینگے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ زرعی پیداوارمیں اضافے کے لیے ادارے کے تجربات سےاستفادہ کرینگے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ہائی ٹیک ڈیمانسٹریشن زون 2019 میں صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر قائم ہوا۔ یانکلنگ کی زرعی یونیورسٹی میں142طلبا زیرتعلیم ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ وزیرِاعظم کا چین کے تاریخی ورثے کا دورہ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی سے 120 طلبا فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ چاول، مونگ پھلی، مصالحہ جات اورچائے سمیت 70 مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مصنوعی روشنی کے ذریعے سبزیوں کی کاشت کی کاشت کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ یانکلنگ ایگریکلچر ہائی ٹیک انڈسٹریل اینڈڈیمانسٹریشن بیس کے معیارکو سراہا۔
قائداعظم یونیورسٹی، ایوب ایگریکلچرریسرچ سے مل کراجناس پرتحقیق جاری ہے۔ وزیراعظم ڈیمانسٹریشن زون میں پاکستانی زرعی مصنوعات کے اسٹال پر بھی گئے۔
نارتھ ویسٹ ایگریکلچراینڈفارسٹری یونیورسٹی کیمپس پاکستان میں قائم ہوگا۔
وزیراعظم کا دورہ چین مکمل
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا 5 روزہ تاریخی اورکامیاب دورہ چین مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دورہ چین دوطرفہ تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہے، شی جن پنگ اورپریمیئرلی چیانگ کامہمان نوازی پردل سےمشکورہوں، پاکستان اورچین کی دوستی لازوال اوربے مثال ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت چینی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی، چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات کی ملاقات ہوئی، چین کی آئی ٹی، زراعت، معدنیات ودیگرشعبوں میں ترقی قابل تقلید ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقتصادی شراکت داری سے دونوں ممالک کےعوام مستفید ہونگے، دورہ چین میں مثبت پیشرفت کےاثرات طویل مدت تک قائم رہیں گے۔
نائب گورنرشانشی، چینی وپاکستانی سفارتی حکام نے وزیراعظم شہبازشریف کوالوداع کیا۔



















