Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سی آئی اے کراچی کا کوئٹہ میں چھاپہ، گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قاتل زیرحراست

سی آئی اے کراچی نے کوئٹہ میں چھاپہ مارکر گولڈ میڈلسٹ اتقا کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ اتقاءکے قاتل زیرحراست ہیں، ملزمان اتقاءکے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے۔

ذرائع سی آئی اے نے بتایا کہ گرفتارملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے، ملزمان گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی چھیننےمیں ملوث ہیں، ملزمان بلوچستان میں گاڑیاں، موٹرسائیکلیں فروخت کرتے ہیں۔

ڈی آئی جی مقدس حیدر نے بتایا کہ اتقاء قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کچھ ملزمان کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو نے بتایا کہ ایس آئی یوکی ٹیم بلوچستان میں موجودہے۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیوکے مطابق اتقاء قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں، ملزمان تربیت یافتہ ہیں، گروپ کا سراغ لگا لیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر 27 سالہ مکینیکل انجیئنراور گولڈ میڈلسٹ اتقا کو قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں