کراچی: ٹھٹھہ پولیس نے سچل کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب کرالیا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو کے مطابق ٹھٹھہ پولیس نے کینجھر کے علاقے میں چھاپہ مارا اور تاجر کے اغوا میں ملوث 2 اغوا کاروں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار اغواکاروں کا تعلق شکارپور اور لاڑکانہ سے ہے جب کہ گرفتار اغواکاروں میں نجیب سنجرانی اور منظور سولنگی شامل ہیں۔
ڈی آئی جی حیدرآباد کہتے ہیں کہ اغواکار تاجر اور اس کے ڈرائیور کو اغوا کرکے محفوظ مقام پر لے جارہے تھے۔



















