Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم

شرجیل میمن کی ہدایت پراضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عید پراضافی کرایہ وصول کرنے ٹرانسپورٹرز کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کر دی ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے آئی جی، کمشنرز، ڈی آئی جیز اور ڈی سیز کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو ہرطرح کا ریلیف دینے کے لئے پرعزم ہے، مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ طے کردہ کرایوں سے زیادہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہو گی، آر ٹی ایز،ڈی آر ٹی ایز عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں