چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن(کیپ) و امیدوار چیئرمین پی ای سی سید اشفاق شاہ نے کہا ہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کے لیے سپر ٹیکس کو ختم کیا جائے۔
چیئرمین کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن(کیپ) و امیدوار چیئرمین پی ای سی سید اشفاق شاہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کی طرف سے بجٹ تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری زراعت کے بعد روزگار پیدا کرنے والا دوسرا بڑا شعبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 40 سے زائد الائیڈ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز اس شعبے کیساتھ وابستہ ہیں جو تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ لیبر کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔
سید اشفاق شاہ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ تباہ ہوتی کنسٹرکشن انڈسٹری کو بچانے کیلئے یہ اقدامات بہت ضروری ہیں کہ بجٹ میں سپر ٹیکس ختم کیا جائے اور کنٹریکٹرز کو ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ نا سمجھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر پانچ سال سے پرانا ریکارڈ طلب نا کرے، پارٹی کو نوٹس دئیے بغیر کمپنی اکاؤنٹس بلاک نا کیے جائیں،انکم اور سیلز ٹیکس ریفنڈز بغیر کسی مشکلات کے واپس کیے جائیں۔
اس موقع پر انجنئیر اظہراسلام،محمد عظیم ،اجلال شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔



















