Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد سے لیگی رہنماؤں کی دوسرے ٹریبیونل کو منتقل کرنے کی استدعا منظور

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ٹریبیونل کی تبدیلی کے لیے اسلام آباد کے ممبران قومی اسمبلی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹریبیونل کی تبدیلی کے لیے اسلام آباد کے ممبران قومی اسمبلی کی درخواستوں پر محفوظ کیے گئے فیصلے کو سنا ہے۔

الیکشن کمیشن نے لیگی ارکان قومی اسمبلی کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے تینوں ارکان قومی اسمبلی نے الیکشن ٹریبیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

لیگی ممبران اسمبلی نے الیکشن ٹریبیونل پر تعصب اور مفادات کے ٹکراؤ کا الزام لگایا تھا جب کہ کیسز کو دوسرے ٹریبیونل کو منتقل کرنے کی استدعا منظور ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں