گلگت بلتستان کیلئےترقیاتی منصوبے پرعملدرآمد کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ معاملات طے کرنےکیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اموراسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کمیٹی 9 ارکان پرمشتمل ہوگی، وزیرامورکشمیر،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شامل ہوں گے، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان شامل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیرخزانہ بھی حصہ ہوں گے، گلگت بلتستان کے وزیرمنصوبہ بندی کمیٹی میں شامل ہیں۔ وفاقی سیکریٹری برائے امورکشمیربھی کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کمیٹی میں شامل ہیں۔ سیکریٹری وزارت بین الصوبائی روابط کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کا سیکریٹریٹ وزارت بین الصوبائی روابط میں ہوگا، اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مشاورت کے بعد ترقیاتی امورپراتفاق رائےہوگا۔



















