Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلگت بلتستان؛ وزیراعظم کے ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل

گلگت بلتستان کے لیے وزیراعظم کے ترقیاتی منصوبے پر عملدرآمد کے لئے اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعظم نے حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اسٹیرنگ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے کس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی 9 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں وزیر امور کشمیر اور وزیر اعلیٰ گکگت بلتستان شامل ہوں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ جی بی حافظ حفیظ الرحمان اور گکگت بلتستان کے وزیر خزانہ بھی اسٹیرنگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

علاوہ ازیں جی بی کے وزیر منصوبہ بندی، وفاقی سیکرٹری برائے امور کشمیر، چیف سیکرٹری گکگت بلتستان اور سیکرٹری وزارت بین الصوبائی روابط بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا سیکرٹریٹ وزارت بین الصوبائی سے روابط میں ہوگا، کمیٹی جی بی کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جی بی کے ترقیاتی امور پر اتفاق رائے پیدا کرے گی۔

متعلقہ خبریں