ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ملاقات میں امین الحق، جاوید حنیف، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ جہانزیب خان شامل تھے، ایم کیوایم نے مالی بجٹ کیلئے منظورشدہ تجاویزسے نائب وزیراعظم کوآگاہ کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی تجاویزمیں کراچی کیلئے 5 سالہ ڈویلپمنٹ پلان شامل ہے، ایم کیوایم نے ڈویلپمنٹ کیلئے وفاق کو 38 تجویزبھی پیش کیں۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وفاق کو پیش کی جانے والی تجاویز میں شہری علاقوں کے نوجوانوں کو بلاسود قرض کی فراہمی، بلیولائن، کراچی سرکلرریلوے پراجیکٹس کیلئے فنڈزرکھنے، گریٹرکراچی سیوریج پلان کی تکمیل کویقینی بنانا شامل ہیں۔
ایم کیو ایم وفد نے نائب وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ حکومت ان تجاویزکوبجٹ کاحصہ بنائے، سندھ کےشہری علاقوں کےعوام کےاعتماد میں اضافہ ہوگا۔



















