Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست پر چیئرمین بی سی سے مسعتفیٰ ہونے کا مطالبہ‘

جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن محسن نقوی مستعفی ہوں۔

جعمیت علماء اسلام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فوری طور پر مستعفیٰ ہوں۔

جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی، خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ کے ذریعے سرجری نہیں ملک و قوم کی گردن کٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی پر جب سے موجودہ چیئرمین کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے، محسن نقوی اتنے ہی باصلاحیت ہیں تو انہیں بنانے والے اپنا عہدہ بھی ان کو دے دیں۔

اس سے قبل پاکستان کی ذلت آمیز شکست پر محسن نقوی نے بیان دیا تھا کہ اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی کیا وجوہات ہیں، بھارت کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا مجھے لگتا تھا کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا، انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں