وزارت خزانہ نے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اورموجودہ حکومتوں میں لیے گئے قرضوں کے معاملے میں وزارت خزانہ نے لیے گئے قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔
پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں 46 ارب ڈالرغیرملکی قرضہ لیا۔ پی ڈی ایم اورنگراں حکومت نے مارچ 2024 تک 26 ارب ڈالرقرض لیا۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق موجودہ حکومت نے ماہ مارچ تا اپریل 3 ہزارارب روپے قرض لیا، موجودہ حکومت نے 43 کروڑ ڈالر غیرملکی قرضہ لیا۔



















