Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ کے پی کا پی ایس ڈی پی کے91 ترقیاتی منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کوخط

پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام سے خیبرپختونخواکے منصوبےنکالنے کے معاملے پروزیراعلیٰ خیبرپختون خوا نے پی ایس ڈی پی کے 91 ترقیاتی منصوبوں سےمتعلق وزیراعظم کوخط لکھ دیا۔ 

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ صوبے کے 91 ترقیاتی منصوبوں کوپروگرام سے نکالنےسے خیبرپختونخوا متاثرہوگا،  31 مئی کوسالانہ پلان کو آرڈی نیشن کمیٹی کے فیصلوں سے کے پی حکومت کومایوسی ہوئی۔

وزیراعلٰی کے پی کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کا فیصلہ ہواتھا، 91 منصوبوں کونکالناایس آئی ایف سی، قومی اقتصادی کونسل کےفیصلوں کے خلاف ہے۔

علی امین گنڈا پور کی جانب سے خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ یہ منصوبے 1324 ارب روپے سے زیادہ کے ہیں، ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا، وفاق پی ایس ڈی پی پرنظرثانی کرکے صوبوں کوپروگرام میں مقررہ حصہ دے۔

متعلقہ خبریں