کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کراچی میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرسکتے، یقینی بنائیں کہ رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کریں۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ یا بینرز لگانے پر پابندی ہوگی جب کہ لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کرکے بھی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ نے بتایا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 10 سے 12 ذی الحج تک اسلحہ لے کر چلنے کے احکامات معطل رہیں گے۔



















