گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اس وقت دو خیبر پختونخوا ہیں ایک سوشل میڈیا کا اور دوسرا اصل ہے۔
بول نیوز کے مشہور پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں انہوں نے سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر فضا خان کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کے پی میں 34 یونیورسٹیز میں سے 26 کے وی سی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وی سیزکی تعیناتی کی سمری ابھی تک میرے پاس نہیں آئی، وزیراعلیٰ کے پی کو وی سیز کی تعیناتی کا خط لکھا ہے۔
گورنر کے پی نے کہا کہ اہم میچ کے لیے سب نے دعائیں کیں، اہم میچ ہارنے پر افسوس ہوتا ہے، لڑ کر میچ ہارتے تو اچھا تھا، ٹیم نے مایوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2017 سے ارباب نیاز اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ اگر اکتوبر میں پیسے مل گئے تواسٹیڈیم کو مکمل کریں گے۔



















