Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت کا کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے کراچی میں رینجرزکی تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ سے سمری کی منظوری لینےکی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کراچی میں سندھ رینجرزکی تعیناتی میں 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سندھ حکومت نےرینجرزکی تعیناتی میں توسیع کے لیےوفاق سے درخواست کی تھی۔

کراچی میں سندھ رینجرزکی تعیناتی کی مدت 12 جون 2024 کو ختم ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت سول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

متعلقہ خبریں