Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسزکو لکی مروت میں دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پاک فوج کے شہدا اورغازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسزنے لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 10 اور 11 جون کی رات آئی ای ڈی حملے میں سات بہادر سپاہیوں بشمول کیپٹن محمد فراز الیاس کی شہادت کے بعد انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن کیا۔

متعلقہ خبریں