ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ بارے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت سے عوام، مزدور دوست بجٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 تا 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ میں پارلیمنٹیرینز کیلئے ترقیاتی اسکیمیں کم سے کم رکھنے اور بلواسطہ، بلاواسطہ ٹیکسز کی شرح کم سے کم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی پی نےبجٹ میں صنعتوں کیلئے ریلیف پیکج متعارف کرانے، آمدن بڑھانے کیلئے نئے ٹیکسز کے بجائے ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور برآمدی شعبے کیلئے ریلف پیکج متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو اداروں کی نجکاری کی بھرپور مخالفت کا پیغام دے دیا۔
واضح رہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 1000 ارب روپے کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



















