وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کہ اس ملک کے لیے جس کی بھی جان چاہیے ہم سب کی جان حاضر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شبقدر ایف سی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فورس ہو پاکستان کی خاطر ہر وقت حاضر ہوتی ہے، ایف سی پاکستان کے ہر ادارے کی ریزرو فورس ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہ پھٹان ہے نہ پنجابی نہ بلوچ اور نہ ہی سندھی آپ پاکستان کی فورس ہے، مجھے امید ہے آپ صرف پاکستان کے استحکام کی خاطر کام کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس ملک کے لیے جس کی بھی جان چاہیے ہم سب کی جان حاضر ہے، آپ کے شہدا کا پیکچ 30 لاکھ ہے جو میں 1 کروڑ کروںگا، آپ کی جان کی قیمت 1 ارب روپے سے بھی بڑکر ہے مگر یہ آپ کے بچوں کا حق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ائی جی سے بات کرتا ہوں کے اپکو پلاٹس بھی دیں گے۔



















