Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، صدر آصف زرداری

صدرمملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئےاقدامات کی ضرورت ہے۔ 

اسلام آباد میں صدرمملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت گندم خریداری سے متعلق امورپراجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران صدر آصف زرداری نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئےاقدامات کی ضرورت ہے، گندم کی مناسب قیمت، بروقت اقدامات، خریداری کاعمل ہمواربنانا ضروری ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ کسانوں کی حوصلہ افزائی سے گندم کی پیداواربڑھانے میں مدد ملے گی، کسانوں کومناسب قیمت، باردانہ کے حصول میں مشکلات کاسامناکرناپڑا۔

صدرمملکت نے کہا کہ ملک کی تقریباً 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے، گندم کی مناسب قیمت کی فراہمی سے دیہی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version