بلوچستان کے علاقے کچلاک میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات کے مطابق شرپسندوں نے دہشت گردی کے لیے جو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا وہ دیسی ساختہ تھا۔
دھماکے کے بعد سیکیوٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شرپسندوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی پھٹ گیا تھا۔



















