چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ٓآئی ایس پی آر) کے مطابق نے ترکیہ کے وزیردفاع جنرل(ر) یاسر گلر،جنرل میٹن گورک سےملاقاتیں کیں۔
جنرل ساحر شمشاد نے ترکیہ کے کمانڈرترک لینڈ فورسز جنرل سیلجوک بائراکتار اوگلوسے بھی ملاقات کی۔
جنرل ساحرشمشاد کی کمانڈر ترکیہ فضائیہ اور ایڈمرل نیول فورسزسے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
ان ملاقاتوں میں ترکیہ اور پاکستان کے باہمی دلچسپی کےامور،مختلف شعبوں، دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔
جنرل ساحر شمشاد اور ترکیہ کے کے اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ سیکیورٹی، انسداددہشتگردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے دفاعی تعاون بڑھانےکاعزم کے اظہار کیا۔



















