Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رپنے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج  شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا جبکہ  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔شہر میں 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ  آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے  تاہم صبح  اور  رات کے اوقات میں شہر میں بوندا باندی کا امکان ہے۔