وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے کل قوم سے خطاب کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ حکومت کے ابتدائی 100 دن کی کارکردگی پراظہارخیال کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف معاشی وسفارتی صورتحال پرقوم کواعتماد میں لیں گے، وزیراعظم کا خطاب معاشی، سفارتی محاذ پرکامیابیوں پرمشتمل ہوگا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں عوام کو فراہم کردہ ریلیف پر بھی بات کریں گے، جب کہ وزیراعظم آئندہ برسوں کے لیے میگا پراجیکٹس کا روڈ میپ بھی دیں گے۔



















