Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پیپلزپارٹی کی سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی محمود خان کی ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین ارباب وسیم اور اقبال وزیر، سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نادیہ شیر خان نے بھی ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سابق ٹکٹ ہولڈر اکرام خان، افتخار احمد باچہ اور پی ٹی آئی پرلیمنٹرینز کے صوبائی عہدیدار ملک عابد نور، میاں سید نعیم خانی کی بھی ملاقات کی۔

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی محمود خان نے ملکی استحکام کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں