دودھ فروشوں نے پیداواری لاگت کے حساب سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں میں مزاکرات کا دوسرا دور جاری ہے، جس میں دودھ فروشوں نے پیداواری لاگت کے حساب سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
کمشنر کراچی دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے پر رضامند ہوگئے۔
ڈیری فاررمز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دودھ کہ فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا جائے گا، دودھ کی قیمت 20 روپے اضافے سے 220 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات، چوکر اور چارہ سستا ہونے کے باوجود کراچی انتظامیہ دودھ فروشوں کے دباو میں قیمتون میں اضافے پررضامند ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گندم سستی ہونے کے بعد دودھ دینے والے جانوروں کی بنیادی غزا چوکر کی قیمت میں 50 فیصد کمی ہو چکی ہے، دودھ دینے جانوروں کی دیگر غذا سرسوں کا تیل,نمک ہرا چارا بھی سستا ہو چکا ہے۔



















