مالی سال 25-2024 کے لیے سندھ کا 2300 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس جمعہ 14 جون کی سہ پہر تین بجے ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے۔
سندھ کابینہ کا اجلاس 14 جون کو صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ کا مجموعی بجٹ تخمینہ 2300 ارب روپے متوقع ہے، ترقیاتی بجٹ 725 ارب سے زائد رکھے جانے کی تجویز ہے۔
سندھ کی غیرترقیاتی بجٹ 1900 ارب روپےسے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے، صوبائی ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 728 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
بجٹ میں صوبائی ملازمین کی پینشن کیلئے260ارب سےزائد رقم مختص کرنےکی تجویز شامل ہے، محکمہ تعلیم کی 875 اسکیموں کیلئے 32 ارب 16 کروڑروپے مختص کرنے کی تجویز oy.
اس کے علاوہ محکمہ صحت کی 210 ترقیاتی اسکیموں کیلئے18ارب روپے مختص کرنے، محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کی 470 اسکیموں کیلئے 24ارب مختص کرنےکی تجویز ہے۔
بجٹ میں 200 گھروں کو سولر سسٹم دینے کی بھی تجویز ہے پہلے مرحلہ میں دوسوگھروں کو سولرسسٹم دیئے جائیں گے ،وزیراعلی مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔



















