وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان صدر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے۔ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔



















