Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا بڑی عید پر بڑا تحفہ، پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی۔ 

بول نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جابن سے ایک دن میں 2 بڑے اعلان کیے گئے، وزیراعظم نے صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کے اعلان کے بعد عوام  عید کا تحفہ بھی دے دیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹرکی بڑی کمی کی گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹرکی کمی کی گئی ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یکم جون کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹرکمی کی تھی۔

یاد رہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں اب تک 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عید کے باعث آج رات ہی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں