پاکستان کے یواین مشن کی ای میل ہیک کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ای میل ہیک ہونے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرلیا گیا۔
سفارتی ای میلز کو ہیک کرنا بڑا جرم سمجھا جاتا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستانی یو این مشن کی ای میل ہیک کی گئی ہے۔
ای میل میں پاکستانی میڈیا کو خبروں کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
یواین مشن پریس ڈیپارٹمنٹ کے قونصلر امانت علی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاکستانی مشن نے ای میل ہیک ہونے کے بعد تمام میڈیا نمائندگان کو آگاہ کر دیا ہے ۔
پریس قونصلر امانت علی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مکمل تحقیقات ہوں گی ۔



















