Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جا سکیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ای آفس پرمنتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے، کاغذ کا استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیرِاعظم کی زیرصدارت وفاقی حکومت کی وزارتوں اوراداروں کو الیکٹرانک آفس (E-Office) پرمنتقل کرنے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ ای-آفس کے استعمال کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کاغذ کا استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ای- آفس پرمنتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے۔ ای- آفس کو استعمال میں آسان اورمحفوظ بنایا جائے۔

وزیراعظم نے چینی کمپنی ہواوے کےساتھ تعاون کے معاہدے کے حوالے سے امورپرپیشرفت تیزکرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس کو ای آفس کے نظام اور اسکے نفاذ اور اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای-آفس کے نفاذ کی کامیابی جانچنے کے حوالے سے کی،  پرفارمینس انڈیکیٹرز ترتیب دئے جا رہے ہیں، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اوورہالنگ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے دفاترواداروں میں ای آفس کے نفاذ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں