آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی این ایس بابرنے پاک ترک بحریہ مشترکہ مشق میں شرکت کی۔ پی این ایس بابرنے اکسازنیول بیس کادورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد تعاون، مشترکہ آپریشنزکی صلاحیت کومزیدبڑھانا ہے، مشق کے ہاربرفیزمیں پی این ایس بابرپربریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ٹیبل ٹاپ ڈسکشنزاورمشق کی کوآرڈی نیشن میٹنگزمنعقدکی گئیں، سمندری مرحلے میں پی این ایس بابرکے ساتھ ترک بحریہ کےجہازنے بھی حصہ لیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سمندری مرحلے میں پی این ایس بابرکے ساتھ ٹی سی جی ہے بیلا دیا نےحصہ لیا۔ سب میرین ٹی سی جی ڈوگانےاورایس ایچ 70 بی ہیلی کاپٹرنے بھی حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران ترک بحریہ کےکمانڈرسدرن ٹاسک گروپ نےجہازکا دورہ کیا۔ کمانڈرترک بحریہ سدرن ٹاسک گروپ کی کمانڈنگ آفیسرپی این ایس بابرسے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، دوطرفہ بحری تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا، پاک بحریہ اورترکش نیوی کی دوطرفہ مشق ٹرگٹریس باقاعدگی منعقدکی جاتی ہے۔



















