عید الضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیف کی قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان کے مطابق عید الاضحیٰ کا مقدس تہوار اچھائی کے لیے بڑی قربانی کا درس دیتا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ عید کے مبارک موقع پر آزادی اور امن کے لیے ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے مقروض ہیں، عید کے موقع پر جانوں کا عظیم نذرانہ اور قربانی دینے والوں کو افواج پاکستان خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ االلہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ پاکستان پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو اس کے دشمنوں کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھے، آمین



















