Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کی جانب سے کوئی شکایات آئے تو فوری ازالہ کیا جائے، سعید غنی کی ہدایت

صوبائی وزیربلدیات سندھ نے تمام اضلاع کے میئرزاورکمشنرزوڈپٹی کمشنرزکوہدایات کی ہے کہ عوام کی جانب سے کوئی شکایات آئے تو فوری ازالہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیربلدیات سندھ نے میئرکراچی، حیدرآباد، نوابشاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورقربانی کے بعد کی صورتحال پرگفتگوکی۔

سعید غنی نے کہا کہ تمام میئرزآلائشوں کوٹھکانے لگانے کے کام کی نگرانی کریں، تمام اضلاع کے میئرزرپورٹ مرتب کرکے بھیجیں۔

وزیربلدیات نے سندھ سولڈ ویسٹ کے کام کی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کی جانب سےکوئی شکایات آئےتوفوری ازالہ کیاجائے۔ تمام اضلاع کے مئیرزاس حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کرکے بھیجیں کہ کن کن علاقوں میں تاحال آلائشوں کے اٹھانے یا انہیں ٹھکانے لگانے میں کوئی مشکلات ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ آئندہ 2 روز تک بھی تمام اپنے اپنے اضلاع میں قربانی کے بعد آلائشوں کو اٹھانے اورانہیں ٹھکانے لگانے کے عمل کی خود نگرانی کریں۔

متعلقہ خبریں