جے یو آئی رہنما مولانا مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر مولانا فضل الرحمان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر بدنما داغ ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے، سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے علاوہ ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو بنانا ریپبلک بنا رہے ہیں۔
جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ ریاستی ادارے قبائلی علاقوں میں اپنی رٹ کھو چکے ہیں۔
حکومت اور ریاستی ادارے مولانا مرزا جان کے قاتلوں کو بے نقاب کریں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں، میں مولانا مرزا جان کی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مولانا مرزا جان کے خاندان، شاگردوں اور جماعتی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔



















