Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کے پیپلزپارٹی کے ساتھ بیک ڈور رابطے کام کرگئے

اسلام آباد: حکومت کے پیپلزپارٹی کے ساتھ بیک ڈور چینل رابطے کام کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان برف جلد پگھلنے کا امکان ہے، بلاول بھٹو کی بیک ڈور چینل رابطوں پر پارٹی سے مشاورت کی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سینئر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کی دعوت پر ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم نے عید کی مبارکباد کے لئے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا تھا۔

ذرائع نے کہا کہ شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا، بلاول بھٹو وزیراعظم کو حکومت بارے پارٹی تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کو وفاق اور پنجاب بارے تحفظات سے آگاہ کریں گے جب کہ بلاول بھٹو وفاقی بجٹ بارے پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں